ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کی کالجوں میں حجاب کو لے کر طالبات کی معطلی جاری؛ مینگلور کے قریب اپننگڈی ڈگری کالج کی 24طالبات حجاب کی ضد کرنے پر معطل

کرناٹک کی کالجوں میں حجاب کو لے کر طالبات کی معطلی جاری؛ مینگلور کے قریب اپننگڈی ڈگری کالج کی 24طالبات حجاب کی ضد کرنے پر معطل

Wed, 08 Jun 2022 11:13:13    S.O. News Service

منگلورو،8؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کرناٹک کے دکشن کنڑا ضلع کے ایک کالج میں زیر تعلیم 24طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے سات دنوں کے لیے کلاس میں جانے پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ فیصلہ پتور تعلقہ کے اپننگڈی ڈگری کالج کے حکام نے اس وقت لیا جب طالبات نے حجاب اتارکر کلاس میں جانے سے انکار کر دیا اور  کیمپس کے باہرحجاب پہن کر ہی کالج کے اندر داخل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے  مظاہرہ کر نے لگی۔

پتہ چلا ہے کہ  بہت  ساری مسلم  طالبات نے حجاب پر پابندی والی کالجوں سےاپنا ٹرانسفر سرٹی فیکٹ  حاصل کرنے کی درخواست دی ہے  اور اُن کالجوں میں جانے کی کوشش کررہی ہیں جہاں حجاب کی اجازت ہے۔  کالج انتظامیہ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ  جن طالبات کو حجاب پہن کر کلاسس اٹیند کرنا ہے وہ ٹرانسفر سرٹیفکیٹ  لے کر دوسرے کالجوں میں جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ حجاب کا بحران اُڈپی پری یونیورسٹی گرلز کالج کی چھ طالبات کے احتجاج کے ساتھ  شروع ہوا تھا جو اب بڑھ کر ریاست کے دوسرے کالجوں تک پھیل گیا جس کے بعد ریاست کی بی جے پی سرکار نے  باحجاب طالبات کے لئے  ریاست بھر کے سرکاری کالجوں کے دروازے بند کردئے۔ یہاں تک کہ میٹرک امتحان  میں شریک ہونے والی طالبات کے لئے بھی حجاب کا قانون لاگو کردیا گیا  اور باحجاب طالبات کے لئے مشکلات کھڑی ہوگئیں۔ معاملہ ویسے تو سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے ، مگر سماعت کب ہوگی، اس تعلق سے کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے۔


Share: